” میں شرمندہ ہوں” ناجائز طریقے سے ویکسین لگوانے والی عفت عمر نے معافی مانگ لی

لاہور : پاکستانی اداکارہ عفت عمر نے ناجائز طریقے سے کورونا ویکسین لگوانے پر معافی مانگ لی۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عفت عمر نے لکھا ” مجھے افسوس ہے، میں شرمندہ ہوں، دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتی ہوں، میں اس کا ازالہ کروں گی۔”

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے اداکارہ عفت عمر نے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کے گھر پر میرٹ سے ہٹ کر کورونا ویکسین لگوائی تھی ۔ ویکسی نیشن کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد عفت عمر اور طارق بشیر چیمہ کو کڑی تنقید کا سامنا تھا۔ خیال رہے کہ انہوں نے ویکسین ایک ایسے وقت میں لگوائی تھی جب ملک میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کی جا رہی تھی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے