دوسروں کے گھروں میں چپکے سے گھس کر برہنہ حالت میں سونے والی لڑکی پکڑی گئی
نیویارک: امریکہ میں ایک 28سالہ لڑکی کو اجنبی مرد کے گھر میں گھس کر سونے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ حیران کن واقعہ ٹیکساس میں پیش آیا ہے جہاں یہ جوویتا واﺅگن نامی لڑکی بیل کاﺅنٹی میں واقع ایک گھر میں گھس گئی اور کپڑے اتار کر برہنہ حالت میں ایک بیڈ روم میں سو گئی۔ اگلی صبح گھر کا مالک بیدار ہوا اور دوسرے بیڈروم میں برہنہ حالت میں سوئی ہوئی لڑکی کو دیکھ کر بوکھلا کر رہ گیا اور پولیس بلالی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے جوویتا کو گھر سے نکالنے کی کوشش کی لیکن اس نے نکلنے سے انکار کر دیا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ 2009ءمیں اس گھر میں مقیم رہی ہے چنانچہ اسے حق پہنچتا ہے کہ وہ اب بھی اس گھر میں رہ سکے۔ جب پولیس آفیسرز نے اسے زبردستی نکالنا چاہا تو اس نے ایک آفیسر کے منہ پر تھوک دیا جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ اس وقت جوویتابیل کاﺅنٹی جیل میں قید ہے جس کے خلاف کسی کے گھر میں گھسنے، اسے جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ایک سرکاری افسر کوہراساں کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔