جہانگیر ترین کا پی ٹی آئی ناراض اراکین کو ساتھ ملانے کا فیصلہ

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی ناراض اراکین کو ساتھ ملانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ناراض اراکین میں صوبائی اسمبلی پنجاب کے 20 ایم پی ایز شامل ہیں ، جہانگیر ترین ناراض پی ٹی آئی اراکین سے جلد ملاقات کریں گے ، اس ملاقات کا ٹاسک انہوں نے اپنے قریبی ساتھیوں کو سونپ دیا ہے۔

جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے بھی جہانگیر ترین کو تنہا نہ چھوڑ نے کا اعلان کردیا ، پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی لاہور کی بینکنگ کورٹ میں پیشی سے پہلے ان کے گھر پر ایک اجلاس ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے راجہ ریاض اور غلام بی بی بھروانہ کے علاوہ صوبائی وزیر پنجاب نعمان لنگڑیال سمیت دیگر کئی ایم این ایز اور ایم پی ایز نے شرکت کی ، جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر عبدالحئی دستی اور امیر محمد خان نے بھی جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کیا۔

بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین لاہور کی ایف آئی اے بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے ، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء غلام بی بی بھروانہ ،راجہ ریاض، نعمان لنگڑیال،نذیر بلوچ ، سلیمان نعیم اور خرم لغاری جہانگیر ترین کے ہمراہ تھے ، جب کہ چودھری افتخار گوندل ،اسلم بھروانہ،طاہر راندوا اور امیر محمد خان بھی جہانگیر ترین کے ساتھ موجود تھے۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا کہ کچھ لوگ جہانگیر ترین کے خلاف سازش کررہے ہیں ، اس پر وزیراعظم عمران خان کو ایکشن لینا چاہیے ، وزیر اعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے میں اہم کردار جہانگیر ترین کا ہے ، وزیراعظم اپنے بہترین اور جان نثار دوست کے خلاف زیادتی بند کرائیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے