اہم وفاقی وزیر کو برطانوی ویزا دینے سے انکار کردیا گیا

اسلام آباد : اہم وفاقی وزیر کو برطانوی ویزا دینے سے انکار کردیا گیا۔متعلقہ وزیر سے پہلے متعدد بار برطانیہ جا چکے ہیں۔وزیر نے سفری پابندی سے قبل ویزے کی درخواست دی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حساس معاملہ ہے اس پر کمنٹ نہیں کر سکتے۔

تقریبا دو ہفتے قبل وفاقی وزیر کو برطانوی ویزا دینے سے انکار کیا گیا۔

سفری پابندی لگنے سے قبل وفاقی وزیر نے ویزے کے لیے اپلائی کیا لیکن برطانوی ہائی کمیشن نے انکار کر دیا۔برطانوی ہائی کمیشن نے معاملے کی تصدیق یا تردید کرنے سے گریز کیا۔مذکورہ وزیر اس سے قبل بھی کئی بار وزیر رہ چکے ہیں،اس وقت وہ ایک بڑے عہدے پر ہیں۔مختلف وجوہات کی بنا پر انہیں ویزا دینے سے انکار کیا گیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے