مریم نواز کی روانگی کیلئے ’جدہ ماڈل‘ آزمانے کا فیصلہ

اسلام آباد : پی ڈی ایم نے اہم لائحہ عمل طے کر لیا، مریم نواز کی لندن روانگی کیلئے ’جدہ ماڈل‘ آزمانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ فضل الرحمان اورمریم نےچپ کاروزہ ‏ایسےہی نہیں رکھا، پی ڈی ایم نے اہم لائحہ عمل طے کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی لندن روانگی کیلئے ’جدہ ماڈل‘ آزمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم صورتحال نےفضل‏الرحمان کو قرنطینہ پرمجبورکردیا۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان اورمریم نےچپ کاروزہ ‏ایسےہی نہیں رکھا، مریم نواز کی روانگی کیلئےجدہ ماڈل کو دوبارہ آزمانےکافیصلہ کیاگیا ہے۔
حافظ حسین نے کہا کہ اس بار رفیق حریری کی جگہ مضبوط کاروباری مہرہ استعمال کیا جائے گا، ‏پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنےکافیصلہ لندن پلان کاطےشدہ حصہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےاپنےمقدمات سےبچنےکیلئےجےیوآئی کواستعمال کیا، نوازشریف‏نےبیماری کابہانہ بناکرلندن فرارکیلئےہمیں استعمال کیا، فضل الرحمان کوکہہ دیاتھاکرپشن کے‏سانڈوں کی لڑائی میں نہ کودیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک بیان میں حافظ حسین احمد نے کہا تھا کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو نمائشی صدر بنا کر بڑی ہوشیاری سے اپنا کام نکلوایا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا نمائشی صدر بنایا تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم غیر فطری اور مفاداتی اتحاد تھا، پی ڈی ایم سے فائدہ اٹھانے کے لیے نواز شریف نے ہوشیاری سے کام لیا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی دونوں بڑی جماعتوں نے مولاناکے ساتھ ہاتھ کر دیا، پی ڈی ایم کا کوئی مستقبل نہیںانہوں نے دعویٰ کیا کہ بہت جلد ملک میں نئی سیاسی صف بندی رونما ہونےوالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نمائشی صدر ہونے کی وجہ سے فضل الرحمان سے اختلاف کیا تھا، نواز شریف نے اپنے معاملات سیدھا کرنے کے لیے پی ڈی ایم بنائی تھی۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ پیپلزپارٹی سیاسی انداز میں اپنے معاملات آگے بڑھا رہی تھی، پیپلزپارٹی نے بھی بڑی ہوشیاری سے پی ڈی ایم کو کٹھ پتلی بنادیا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے