پولیس کی نوکری چھوڑ کر نوجوان لڑکی نے کروڑوں روپے کمانا شروع کردئیے
لندن: برطانیہ میں ایک نوعمر خاتون پولیس آفیسر نے ’اونلی فینز‘ پر ماڈلنگ کے لیے نوکری چھوڑ دی اور اب اس ماڈلنگ سے اتنی رقم کما رہی ہے کہ پولیس کی نوکری میں رہتے ہوئے اتنی رقم کا سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔ میل آن لائن کے مطابق ایسیکس کی رہائشی اس 27سالہ لڑکی کا نام شارلٹ روز ہے۔2016ءمیں جب اونلی فینز نامی یہ ویب سائٹ لانچ ہوئی تھی تو شارلٹ روز ان پہلے 100لوگوں میں سے ایک تھی جنہیں ویب سائٹ کی طرف سے اکاﺅنٹ بنانے کی دعوت دی گئی تھی۔
شارلٹ روز نے اونلی فینز کی یہ دعوت قبول کر لی اور اکاﺅنٹ بنا کر اپنی تصاویر پوسٹ کرنی شروع کر دیں۔جب وہ اس اکاﺅنٹ کے ذریعے کافی رقم کمانے لگی تو اس نے اپنی پولیس کی نوکری چھوڑ دی۔ اب وہ اس ویب سائٹ سے اوسطاً 94ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 2کروڑ روپے) کما رہی ہے۔شارلٹ روز کا کہنا ہے کہ ”اگرچہ اس ویب سائٹ پر لوگ اپنی فحش تصاویر اور ویڈیوز بھی فروخت کر رہے ہیں تاکہ زیادہ سبسکرائبرز کو متوجہ کر سکیں لیکن میں نے اس حوالے سے سخت اخلاقی حدود متعین کر رکھی ہیں۔ میں صرف ایسی تصاویر ہی اونلی فینز پر پوسٹ کرتی ہوں جو میں اپنے دوستوں اور فیملی کے لوگوں کو دکھا سکوں اور مجھے شرمندگی نہ ہو۔“