عمران خان کو نقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتا ، جہانگیر ترین

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پوری ایمانداری اور خلوص سے وزیر اعظم کا ساتھ دیا ، عمران خان کو نقصان پہنچانے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے جہاز پر پیپلزپارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے سفر کے حوالے سے اٹھنے والے شکوک و شبہات کی وضاحت کردی۔

بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہںماء کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کے رہنماء سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کا جہاز استعمال کیا ، جن کا اپنا الگ جہاز ہے ، حکومت کو میرے جہاز کے بارے میں غلط رپورٹ دی گئی ، یوسف رضا گیلانی نے مخدوم احمد محمود کا جہاز استعمال کیا تو اس میں میرا کیا قصور ہے؟ میرا دامن صاف ہے وزیر اعظم کو نقصان پہنچانے کا تصور ہی نہیں کرسکتا۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے سیاسی ناشتے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ، میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین نے ناشتے میں خوب دل کی بھڑاس نکالی اور اپنے خلاف ہونے والی انتقامی کاروائی کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف سازش میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان شامل ہیں ، اعظم خان اور شہزاد اکبرنے مجھے گرفتار کروانے کا منصوبہ بنایا ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بیوروکریسی کو فعال بنانے کے لئے سٹریٹجک ریسورس یونٹ بنانے کی تجویز دی تھی ، اعظم خان نے میری تجویز کو اپنے خلاف سازش سمجھ لیا اور کہا کہ بیوروکریسی کو کنٹرول کرنے کا متبادل نظام نہیں بننے دیں گے ،اعظم خان سمجھتے ہیں کہ اصلاحاتی نظام آ گیا تو ان کے اختیارات کم ہو جائیں گے ، پی ٹی آئی میں پانچ رکنی ٹولے نے عمران خان کو مجھ سے دور کیا ، واٹس ایپ پر وزیراعظم کو مثبت تجاویز بھجواتا رہا ،عمران خان کو سازش کے تحت تنہا کیا جا رہا ہے ، ان کے ساتھ وفاداری کی لیکن میرے متعلق عمران خان کو گمراہ کیا گیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے