شہزادہ فلپ کیوں کبھی بادشاہ نہ بن سکے ؟ وجوہات سامنے آگئیں
لندن : گزشتہ روز انتقال کرنے والے برطانوی شہزادہ فلپ ملکہ برطانیہ سے شادی کے باوجود کبھی بادشاہ نہ بن سکے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جب شہزادہ فلپ نے ملکہ الزبتھ دوم سے شادی کی تھی ، تو انہیں بادشاہ نہیں بلکہ شہزادے کا خطاب دیا گیا ،
اس حوالے سے ایک قیاس آرائی یہ ہے کہ انہیں بادشاہ کا لقب اس لیے نہیں دیا گیا کیوں کہ اس طرح ان کا درجہ ملکہ سے بلند ہوجاتا ، کیوں کہ روایتی طور پر ملکہ کا لقب کسی بادشاہ کے مقابلے میں کم درجہ کا سمجھا جاتا ہے ، کیوں کہ ملکہ کا خطاب یا تو خاتون مونارک کو دیا جاتا ہے یا پھر یہ لقب بادشاہ کی بیوی کو ملتا ہے ، جب کہ ایک بادشاہ صرف بادشاہ ہوتا ہے اور وہ کسی سے بھی وضاحت طلب کرسکتا ہے ، اس سے یہ بات واضح ہوسکتی ہے کہ فلپ کو کبھی انگلینڈ کا بادشاہ کیوں نہیں کہا گیا اور 1953 میں بادشاہ کی بادشاہی کے دوران اس کا ولی عہد بھی کیوں نہیں رکھا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے دوسرا قیاس یہ کیا جاتا ہے کہ فلپ کی قومیت یا بادشاہت کے بدلتے ہوئے کردار اس کی وجہ بنے ، کیوں کہ بادشاہت جدید دور میں ایک گورننگ باڈی کے مقابلے میں ایک بہت اہم شخصیت کے طور پر کام کرتی ہے ، جب کہ موجودہ بادشاہ اور اس کے بعد جانشین کے طور پر سمجھے جانے والے ہی شاہی خاندان کے واحد فرد ہیں جو کسی بھی طاقت کو برقرار رکھتے ہیں ، لہذا فلپ کے لئے ملکہ کے ہوتے ہوئے بادشاہ بننا کوئی معنی نہیں رکھتا تھا۔
خیال رہے کہ ہ برطانیہ کے شہزادہ فلپ 99 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ، ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کچھ عرصہ سے بیمار تھے ، جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے اور آج صبح کے وقت مختصر علالت کے بعد ونڈسر کیسل میں ان کا انتقال ہوگیا ، شاہی خاندان کی طرف سے آج دوپہر کے وقت شہزادے کی موت کا اعلان بکنگھم پیلیس کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا۔
شاہی بیان کے مطابق ملکہ برطانیہ نے گہرے رنج اور غم کے ساتھ اپنے پیارے خاوند ہز رائل ہائینس ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ کی موت کا اعلان کیا ہے ، شہزادہ فلپ آج صبح ونڈسر کیسل میں پرسکون انداز میں چل بسے ، مزید یہ کہ تین ہفتے قبل ہی شہزادہ فلپ کے انفیکشن کا علاج اور ان کے دل کی کامیاب سرجری کی گئی تھی جس کے لیے انہیں 28 روز تک ہسپتال میں قیام کرنا پڑا ، 99 سالہ شہزادہ فلپ کو اسپتال میں داخل کرنے کا مشورہ ان کے ڈاکٹروں نے دیا۔
شہزادہ فلپ 10 جون 1921 کو پیدا ہوئے تھے ، 1947 میں ان کی شادی ملکہ الزبتھ دوم کے ساتھ ہوئی ، فلپ اور الزبتھ برطانیہ کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک ساتھ زندگی گزارنے والا شاہی جوڑا ہے ، شہزادہ فلپ اور ملکہ برطانیہ کے 4بچے ہیں ، شہزادہ فلپ کے 4بچو ں میں تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے جب کہ ان کے آٹھ پوتے اور 10 پڑ پوتے اور پوتیاں بھی ہیں۔