بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا ریکارڈ قائم کر دیا

اسلام آباد : بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا ریکارڈ قائم کر دیا ۔ اس حوالے سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کے باوجود بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے لگاتار دسویں ماہ ریکارڈ 2 ارب ڈالر بھیجے ہیں۔

اوورسیز پاکستانیوں کی ملک سے محبت اور عزم غیر متزلزل ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ مارچ میں ترسیلات زر 43 فیصد اضافے سے 2 ارب 50 کروڑ ڈالر رہیں۔ ترسیلات زر میں26فیصد اضافے پر سمندرپار پاکستانیوں کے شکرگزار ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی وبا نے دنیا بھر میں کئی جانوں کو نگلا اور تا حال کورونا کے باعث دنیا بھر میں اموات کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کورونا کی ویکسین لگانے کے عمل کا بھی آغاز ہو چکا ہے ۔ پاکستان میں بھی کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 13 کروڑ 66 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 29 لاکھ 49 ہزار 408 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے