ملک بھر میں سوشل میڈیا پرعارضی پابندی عائد

اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پرعارضی پابندی لگادی ہے۔

احکومت نے ملک بھر سوشل میڈیا پر عارضی پابندی لگادی گئی ہے، اس حوالے سے پی ٹی اے کو سوشل میڈیا سائٹس چند گھنٹوں کے لئے بند کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیس بک، واٹس ایپ، یوٹیوب، ٹوئٹر، ٹیلی گرام، ٹک ٹاک سروسز کچھ دیر کے لئے معطل کی جا رہی ہیں، اور تمام سوشل میڈیا سائٹس سہ پہر 4 بجے کے بعد دوبارہ کھولی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق نمازجمعہ کے دوران ٹی ایل پی کے کارکنوں کے ردعمل کا خدشہ ہے، جس پر وزارت داخلہ نے 11 سے 3 بجے تک سوشل میڈیا بلاک کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، اور پی ٹی اے کو ٹویٹر، فیس بک، واٹس ایپ سمیت دیگر پلیٹ فارمز کو 3بجے تک بلاک رکھنے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے