وزیراعظم اور جہانگیر ترین کے ٹوٹے ہوئے رابطے بحال ہوگئے

اسلام آباد : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے مابین ٹوٹے ہوئے رابطے بحال ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چند روز میں وزیراعظم سے جہانگیر ترین کی ملاقات ہوگی۔ اسی سلسلے میں جہانگیر ترین کے گھر افطار ڈنر کو بھی مؤخر کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں دیکھیں گے کہ جہانگیر ترین اور وزیراعظم کی ملاقات ہوگی، یقین ہے بہت سے معاملات طے پا جائیں گے اور بہت سی چیزیں سیٹل ہوجائیں گی۔ راجہ ریاض نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جہانگیر ترین کے ساتھ انصاف نہیں ہورہا اور ہم یہ تمام چیزیں وزیراعظم کے گوش گزار کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے پوری امید ہے جب وزیراعظم کو اصل حقائق کا علم ہو گا تو اس ملاقات میں ہمیں بہت بڑا ریلیف ملے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس جہانگیر ترین پر کاٹی جانے والی تینوں ایف آئی آرز موجود ہیں اور کسی میں لفظ شوگر نہیں لکھا ہوا۔ پروگرام میں گفتگو کے دوران راجہ ریاض نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

واضح رہےکہ پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین کی حمایت میں کھڑے ارکان نے وزیراعظم کو ملاقات کے لیے خط بھی بھیجا تھا۔ دوسری جانب قبل ازیں یہ خبر بھی موصول ہوئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے مابین ڈیڈ لاک ختم کروانے میں اہم شخصیات کامیاب ہو گئی ہیں جس کے تحت اب جلد ہی وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے مابین ٹیلیفونک رابطے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے