بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہا ہے، پاکستان

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کو متنازعہ اورسیاسی مقاصد کے لیے استعمال کررہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارت نے 1989 سے اب تک 19 صحافیوں کو شہید کیا، جب کہ بھارت نے کئی صحافیوں کو زیر حراست بھی رکھا۔ بھارت نے یاسین ملک سمیت کئی رہنماؤں کو خراب صحت کے باوجود حراست میں رکھا ہوا ہے، پاکستان نے ایل او سی پر خلاف ورزیوں اور سول شہریوں کی شہادت پر بھارت ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر خزانہ کے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کو متنازعہ اور سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کررہا ہے، بھارت کی ایشیا پیسیفک کی مشترکہ صدارت انصاف کے تقاضوں کے برعکس ہے، جب کہ بھارتی دفاعی بجٹ میں اضافہ خطے کو اسلحے کی دوڑ میں لے جانے کی کوشش ہے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت کو معلوم ہونا چاہیے کہ صرف دفاعی بجٹ میں اضافہ سے کچھ نہیں ہوتا، 27 فروری کودفاعی بجٹ میں اضافہ کی اہمیت تو پتہ چل ہی گئی ہوگی، اپنے وطن کی سالمیت کی حفاظت کا جذبہ اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا بھارتی ہائی کمشنر کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات معمول کے روابط کا حصہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے آسیہ بی بی کے ملک چھوڑنے کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے کہا آسیہ بی بی آزاد شہری تھی اپنی مرضی سے چلی گئی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے