حکمران رحم کریں اور محلوں سے نکل کر دیکھیں عوام کیسے سسک رہے ہیں، مریم نواز

لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکمران غریب پر رحم کریں اور اپنے محلوں سے نکل کر عوام میں جاکر دیکھیں وہ کیسے سسک رہے ہیں۔

کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا تھا کہ ابھی کوٹ لکھپت جیل میں میاں صاحب سے ملاقات کی، نواز شریف نے کارکنوں کو محبت بھرا سلام بھیجا ہے اور مہنگائی اور عوام کی بڑھتی ہوئی مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عوامی حکومتیں عوام کی خواہشات پر چلتی ہیں، دھاندلی اور چور دروازے سے آنے والے نالائقوں کی حکومتیں دوسروں کی شرائط پر چلتی ہیں، 9 مہینے سے پاکستان کے حوالے سے ایک بھی اچھی خبر نہیں آئی، غریب پر رحم کرو اور اپنے محلوں سے نکل کر عوام میں جا کر دیکھو وہ کیسے سسک رہے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے