محبت میں ٹوٹنے والے دل کو جوڑنے کا علاج دریافت

کنبرا: محبت میں دل ٹوٹنا کیسا ہوتا ہے؟ آسٹریلیا کی ریڈیو میزبان اور ریلیشن شپ ایکسپرٹ جینا ہاکنگ نے اس حوالے سے حیران کن بات بتا دی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جینا ہاکنگ نے کہا ہے کہ محبت میں دل ٹوٹنا بالکل ایسے ہی ہوتا ہے جیسے آپ کا واقعی دل دو ٹکڑے ہو گیا ہو اور تحقیق میں یہ بات ثابت بھی ہو چکی ہے۔ محبت میں دل ٹوٹنے سے Takotsubo Cardiomyopathyکا عارضہ لاحق ہوتا ہے جو ہارٹ اٹیک جیسی علامات سینے میں شدید درد، بازوﺅں یا کندھوں میں درد، سانس میں تکلیف وغیرہ کا سبب بنتا ہے۔

جینا ہاکنگ نے بتایا کہ ”موناش یونیورسٹی کے سائنسدان اپنی اس تحقیق میں محبت میں ٹوٹنے والے دل کو جوڑنے کا علاج بھی دریافت کر چکے ہیں۔انہوں نے ایک دوا تیار کی ہے جس کا نام Suberanilohydroxamic acidہے۔ اس دوا کو SAHAبھی کہا جاتا ہے۔ یہ محبت میں دل ٹوٹنے سے دل کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کر سکتی ہے۔ اگرچہ یہ تحقیق ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے تاہم امید پیداہو چکی ہے کہ جلد مارکیٹ میں کوئی دوا دستیاب ہو گی جو محبت میں ناکام ہونے والوں کی تکلیف کو رفع کرے گی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے