نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا

نیوزی لینڈ : نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے رواں برس اپنے منگیتر کلارک گیفولڈ سے گرمیوں میں شادی کا باقاعدہ فیصلہ کر لیا ہے تاہم تاحال انہوں نے شادی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

جیسنڈا آرڈرن اپنی شادی روایتی دھوم دھام سے کرنے کے بجائے سادگی سے کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ان کی یہ سب کرنے کی اب عمر نہیں ہے۔ 40 سالہ جیسنڈا 44 سالہ کلارک گیفولڈ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی جو ایک ٹی وی شو کے میزبان ہیں۔ جیسنڈا آرڈرن اور کلارک گیفولڈ کی ملاقات 7 سال قبل اُس وقت ہوئی تھی، جب کلارک پارلیمان میں کسی قانونی تبدیلی کے حوالے سے اپنی شکایت درج کروانے آئے تھے۔

اس اچانک ملاقات کے بعد اس وقت لیبر پارٹی کی ابھرتی ہوئی سیاست دان جیسنڈا اور کلارک نے کچھ کافی وغیرہ پی اور جلد ہی انہوں نے ساتھ رہنے کا فیصلہ کرلیا۔ خیال رہے کہ جیسنڈا نے مئی 2019ء میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔ اب ان کی 2 برس کی بیٹی بھی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس نیوزی لینڈ کے ہونے والے انتخابات میں وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی لیبر پارٹی نے واضح کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد جیسنڈا آرڈرن نے دوسری مرتبہ وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٴْٹھایا تھا۔

وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن دوسری بار تین برس کی معیاد کے لیے ملک کی قیادت سنبھالنے کے مقصد سے میدان میں اٴْتری تھیں جبکہ اٴْن کا مقابلہ اپوزیشن نیشنل پارٹی کی رہنما جوڈتھ کولنز سے تھا۔ نیوزی لینڈ میں عام انتخابات سنیچر 17 اکتوبر کو ہوئے۔ یہ انتخابات پہلے ستمبر میں ہونا تھے۔ تاہم وبا کووڈ 19 کی وبا کی وجہ سے انہیں 17 اکتوبر تک کے لیے مؤخر کردیا گيا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے