پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کی کچرا چُننے کی تصاویر وائرل

اسلام آباد : پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی کچرا چُننے کی تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اپنی تصاویر شئیر کیں اور ساتھ تحریر کیا کہ پھر جمعے والے دن صبح کی سیر، پھر کچرے کے دو تھیلے ساتھ ہی انہوں نے ”صفائی نصف ایمان ہے” بھی تحریر کیا۔

اپنے اس ٹویٹر پیغام میں کرسچن ٹرنر نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بھی ٹیگ کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر کے ٹویٹ پر پاکستانی سابق کرکٹر وسیم اکرم نے رد عمل دیا اور اس ٹویٹ کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ”یہ واقعی شرمناک بات ہے، ہم یہ کس طرف جا رہے ہیں۔” وسیم اکرم نے کچرا صاف کرنے پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ کسی سفیر نے وفاقی دارالحکومت میں کچرے کی نشاندہی کی ہو۔ اس سے قبل پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے اسلام آباد سوک اتھارٹی کی جانب سے صفائی کے مناسب انتظامات نہ کیے جانے کی نشاندہی کرتے ہوئے گندگی کے ڈھیر کی تصاویر وائرل کر دی تھیں۔ یہی نہیں مارٹن کوبلر نے اسلام آباد کے پوش ایریا ایف الیون کے علاقے میں چہرے کے ڈھیر کے ساتھ اپنی سیلفی اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد ایک خوبصورت شہر ہے البتہ گندگی کے ڈھیر کی نشاندہی کی ہے جو وبائی امراض پھیلنے کا سبب بن سکتے ہیں۔

جس سے ڈینگی مچھر کی پیدائش اور دیگر امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے