خواتین کو شریک حیات سے جو بھی چیز چاہیے، وہ کیسے مانگنی چاہیے؟

کنبرا: خواتین کو اپنے شریک حیات سے جو چیز چاہیے، وہ کیسے حاصل کر سکتی ہیں؟ آسٹریلیا کی معروف ریڈیو میزبان اور ڈیٹنگ گرو جینا ہاکنگ نے اس حوالے سے خواتین کو ایک انتہائی اہم مشورہ دے دیا ہے

۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جینا ہاکنگ نے اپنے ایک حالیہ آرٹیکل میں لکھا ہے کہ خواتین کو اپنے پارٹنرز سے جو چاہیے، اس کے لیے انہیں دو ٹوک اور کھرا لہجہ اپنانا چاہیے جیسے مرد اپناتے ہیں۔خواتین کو اپنے پارٹنر سے صاف کہہ دینا چاہیے کہ ہمیں فلاں چیز چاہیے۔

جینا ہاکنگ کا کہنا تھا کہ اگر آپ کو اپنے پارٹنر کی کوئی عادت بری لگتی ہے تو اس پر بھی دو ٹوک موقف اپنائیں اور اپنے پارٹنر کو اس حوالے سے بتائیں۔ جینا ہاکنگ لکھتی ہیں کہ ہم خواتین مردوں کی پسند و ناپسند سے جس قدر ناواقف ہوتی ہیں، مرد بھی ہمارے بارے میں اتنے ہی لاعلم ہوتے ہیں اور بسااوقات خواتین سے زیادہ۔ چنانچہ خواتین کو اپنے پارٹنرز کو ہر اس چیز کے بارے میں کھل کر بتانا اور تقاضا کرنا چاہیے، جو وہ چاہتی ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے