حکومت کا 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے 30 سال اور اس سے زائد عمر افراد کی ویکسینشین کیلئے 16 مئی سے رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی فراہمی میں بہتری آرہی ہے، اس لئے ہم ویکسینیشن کے اہل افراد کی کیٹگریز کو بڑھاتے جارہے ہیں، 30 سال اور اس سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن کے لئے 16 مئی سے رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر میں 40 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو رجسٹریشن کے بعد کورونا کی ویکسین لگائی جارہی تھی۔
این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک میں 18 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک دی جاچکی ہے جب کہ 9 لاکھ 52 ہزار افراد کی مکمل ویکسینیشن ہوچکی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے