سمندری طوفان ٹاوٹے کا رخ تبدیل، پاکستان کی ساحلی پٹی سے خطرہ ٹل گیا

کراچی: جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان ٹاوٹے نے رخ تبدیل کر لیا، طوفان کی سمت تبدیل ہونے سے پاکستان کی ساحلی پٹی سے خطرہ ٹل گیا ،17 سے 20 مئی تک سمندر میں طغیانی کی کیفیت رہے گی۔

سمندری طوفان کراچی کے جنوب اور جنوب مشرق سے1220کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 100 سے 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہواوں کی رفتار بڑھ کر 140کلومیٹر کو بھی چھورہی ہے، ٹھٹھہ، بدین ، تھر، میر پورخاص، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ اس دوران ہواوں کی رفتار 60سے80 کلو میٹرتک ہونے کاامکان ہے۔

سمندرمیں طوفان کے سبب حیدرآباد، جام شورو، بینظیر آباد میں 18تا 20 مئی بارش اور گردآلودہواوں کا امکان ہے ، ان اضلاع میں سکھر ، لاڑکانہ، شکار پور، جیکب آباد، دادو بھی شامل ہیں۔ 17سے 20 مئی تک سسٹم کے تحت سمندر میں طغیانی کی کیفینت رہے گی جس کے سبب ماہی گیروں کو16 سے 20 مئی تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

kamran jani

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے