عید چھٹیوں کے بعد ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال

اسلام آباد: عید کی چھٹیوں کے بعد ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ آج سے بحال ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز این سی او سی کے اجلاس میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور عید تعطیلات کے دوران ایس او پیز کے نفاذ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جس کے بعد پیر سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آج سے پبلک ٹرانسپورٹ پر عائد پابندیاں بھی ختم کردی گئیں۔

پابندی ختم ہونے کے بعد آج سے ملک بھر میں بین الصوبائی، انٹرسٹی اور انٹرا سٹی گاڑیاں چل پڑی ہیں تاہم ٹرانسپورٹرز ایس اوپیز کے تحت 50 فیصد مسافر ہی بٹھا سکیں گے جب کہ ٹرینوں کو بھی 70 فیصد مسافروں کے ساتھ آپریشنل کردیا گیا۔
دوسری جانب عید کی چھٹیوں کے بعد مسافروں کی واپسی شروع ہوگئی ہے جب کہ 17 مئی سے تمام بازاروں اور دکانوں کو رات 8 بجے تک کھولنے کی بھی اجازت ہے، اس کے علاوہ تمام ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی برقرار رہے گی تاہم ٹیک آوے کی چوبیس گھنٹے اجازت ہوگی۔

kamran jani

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے