عائزہ خان کے انسٹاگرام پر 9 ملین فالوورز ہوگئے

کراچی: اداکارہ عائزہ خان 9 ملین یعنی 90 لاکھ فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ بن گئیں۔

اداکارہ عائزہ خان نے گزشتہ روز سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انسٹاگرام پر ان کے 9 ملین یعنی 90 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی عائزہ نے انہیں فالو کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تمام فالوورز سے بے حد محبت کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ عائزہ خان پہلی پاکستانی ادکارہ ہیں جن کے انسٹاگرام پر 90 لاکھ فالوورز ہوئے ہیں۔ اس سے قبل اداکارہ ایمن خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ تھیں لیکن حالیہ چند دنوں میں عائزہ خان کے فالوورز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوکی جانے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

kamran jani

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے