چٹنی کی خاص بات، افطار کا ذائقہ دوبالا ہاضمے کے ساتھ
چٹنیوں کو دستر خوان کی رونق بھی کہا جاتا ہے۔ اس لیے پیش خدمت ہیں فالسے، املی اور ٹماٹر کی چٹنیوں کی تراکیب، بنائیے اور کھانے کی رونق بڑھائیے؛
املی کی چٹنی
املی: آدھا کپ
کٹا ہوا گڑ: 3/4 کپ
پسی ہوئی لال مرچ: 1کھانے کا چمچ
پسا ہوا زیرہ: 1 کھانے کا چمچ
پانی: ڈیڑھ کپ
کالا نمک: 1/4 چائے کا چمچ
نمک: حسب ذائقہ
املی سے بیج نکال اسے دھیمی آنچ پر 10-8 ابال لیں۔اگر آپ املی کو ابالنا نہیں چاہتے تو اسے پانی میں ڈبو کر 30 منٹ کے لیے رکھ دیں۔
اب اسے کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ٹھنڈا ہو جانے پر املی کے گودے کو پیسٹ کی شکل دے لیں۔ اس کے لیے بلینڈر کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔
پیسٹ کو چھان لیں اور اسے کھلے منہ کے برتن میں ڈال کر اس میں گڑ شامل کر لیں۔آمیزے کو دھیمی آنچ پر ابلنے کے کے لیے رکھ دیں یہاں تک کہ اس میں گڑ حل ہو جائے۔
اب اس میں پسی ہوئی لال مرچ، پسا ہوا زیرہ ،کالا نمک اور نمک اچھی طرح حل کر لیں۔
آمیزے کو ذائقے کے لیے چکھ لیں ۔اگر نمکین ذائقہ چاہیے تو نمک بڑھا دیں اور اگر میٹھا مزید چاہیے تو گڑ شامل کر دیں۔
چولہا بند کرکے آمیزے کو کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔