جامشورو تھرمل پلانٹ میں تیار کی گئی آکسیجن میڈیکل استعمال کیلئے مناسب قرار

کراچی: صوبہ سندھ میں جامشورو تھرمل پلانٹ میں ہائیڈروجن سے تیار کی گئی آکسیجن میڈیکل استعمال کیلئے مناسب قرار دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت آکسیجن کی پیداوار بڑھانے سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں مراد علی شاہ نے کہا کہ پاور کمپنیاں آکسیجن بنا کر ہیلتھ کیئر کی ضروریات پوری کرسکتی ہیں، جامشورو پاور کمپنی کے ساتھ آکسیجن کی پیداوار کا کامیاب تجربہ کیا، پاور کمپنی میں پیدا کی گئی آکسیجن کا پی سی ایس آئی آر نے ٹیسٹ کیا، جس کے بعد پی سی ایس آئی آر نے آکسیجن میڈیکل استعمال کیلئے مناسب قرار دے دی، جامشوروپاور کمپنی روزانہ 2 لاکھ 68 ہزار لیٹر گیس پیداوارکرے گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل جامشوروتھرمل پلانٹ میں ہائیڈروجن سے آکسیجن بنانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا، جامشورو تھرمل پاور پلانٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تنویر احمد کا کہنا ہے کہ اس کامیاب تجربے کے لیے پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت رہی ، یہاں روزانہ 385 کلو گرام یا 60 سلنڈرز آکسیجن تیار ہو سکتی ہے، پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے تیاراور مکمل کیے جانے والےاس منصوبے کے نتیجے میں فوری طور 385 کلو گرام آکسیجن روزانہ کی بنیاد پر تیار ہوگی جب کہ تیار اکسیجن کے 60 سلنڈر ہر روزا سپتالوں کو طبی استعمال کے لیے فراہم کیے جاسکتے ہیں۔

یہاں قابل زکر بات یہ ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے روزانہ کی بنیاد پر نئے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً سو افراد کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں ، ایسے میں محکمہ صحت پر کورونا کے مریضوں کو بلا تعطل آکسیجن کی فراہمی کرنا تھی جس کے لیے دیگر آپریشنز اور علاج معالجے کو روکنا پڑا تاہم اب جامشوروتھرمل پلانٹ میں ہائیڈروجن سے آکسیجن بنانے کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے جسے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، اس منصوبے کی کامیابی سے کورونا کے علاج معالجے بالخصوص ایسے مریض جن کو آکسیجن کی ضرورت ہوگی ان کے علاج میں بہت مدد ملے گی، جب کہ محکمہ صحت پر آکسیجن کی کمی کا دباؤ بڑی حد تک کم ہو جائے گا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے