2 اہم وفاقی وزارتوں میں تبدیلی کا امکان، علیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کی تیاری

لاہور: سینئر صحافی رانا عظیم نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عبد العلیم خان کو اہم عہدہ ملنے والا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ جو کچھ آج پاکستان میں ہو رہا ہے اس سے پہلے سب کچھ کشمیر میں ہوا۔اس سے پہلے برما میں بھی ہوا، جہاں بھی کچھ ہوا صرف مسلمانوں کے ساتھ ہوا۔

مسلمان فٹبال بن چکے ہیں کیونکہ یہ اندر سے کھوکھلے ہیں۔پاکستان اور ترکی کے سوا کسی ملک سے اسرائیل کے خلاف آواز نہیں آرہی۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وفاق میں دو اہم وزارتیں تبدیل ہو رہی ہیں، اس کا فیصلہ ہو چکا ہے، ایک وزارت کا تعلق مذہب سے ہے۔پنجاب کے اندر عبدالعلیم خان کو بڑا عہدہ ملنے والا ہے یہ بجٹ کے بعد ہوگا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں نیب نے 6 فروری کو تحقیقات کے لیے گرفتار کیا۔ گرفتاری کے فوراً بعد ہی عبدالعلیم خان نے وزات کے استعفیٰ دے دیا ۔

البتہ پروڈکشن آرڈرز پر وہ باقاعدگی سے پنجاب اسمبلی اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت کرتے رہے۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 15 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی ضمانت منظور کی تھی۔ جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو 17 مئی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا تھا۔نیب حراست سے رہائی پانے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے مرکز میں عہدہ دینے کی درخواست دی تھی جسے وزیراعظم عمران خان نے مسترد کر دیا تھا، عبد العلیم خان کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے شکایات بھی تھیں جس کا انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے بھی تذکرہ کیا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے