برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی شادی کی تاریخ طے پا گئی۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی دوسری شادی کی تاریخ 30 جولائی طے ہو گئی ہے۔بورس جانسن کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے دوستوں اور رشتہ داروں کو دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 56 سالہ بورس جانسن نے 33 سالہ کیری سائمنڈ سے فروری میں منگنی کی تھی۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی یہ دوسری شادی ہوگی۔انہوں نے 2018 میں اپنی سابقہ اہلیہ سے 25 سالہ رفاقت ختم کر دی تھی۔گزشتہ سال بورس جانسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ 29 اپریل 2020ء کو رطانوی وزیراعظم بورس جانسن ایک بار پھر سے باپ بن گئے تھے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانس کی منگیتر سائمنڈ نے لڑکے کو جنم دیا ۔
برطانوی وزیراعظم میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ۔
برطانوی وزیراعظم کی حاملہ منگیتر بھی مبینہ طور پر کرونا وائرس کا شکار بن گئیں، کیری سائمنڈز نے گزشتہ ایک ہفتے سے قرنطینہ میں ہونے کی تصدیق کی تھی۔خیال رہے کہ بورس جاننس کے آباؤاجداد کا تعلق سلطنتِ عثمانیہ سے تھا اور ان کے پڑدادا سلطنت میں اہم مقام رکھتے تھے اور وہ مسلمان تھے۔ اخبار کے مطابق بورس جانسن کے پڑدادا کا نام علی کمال تھا اور وہ ایک صحافی اور لبرل سیاستدان تھے۔
علی کمال کے والد کا نام احمد آفندی تھا اور وہ پیشے کے لحاظ سے تاجر تھے۔ وہ اس وقت کے قسطنطنیہ جسے اب استنبول کہا جاتا ہے میں1867 میں پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ حنیفہ فریدے سر کیشیائی نسل سے تھیں اور احمد آفندی کی دوسری اہلیہ تھیں۔ علی کمال نے ابتدائی تعلیم استنبول سے حاصل کی اور پھر وہ اعلیٰتعلیم حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک سفر پر نکل گئےاورجینیوا اور پیرس میں مقیم رہے جہاں سے انھوں نے سیاسیات میں ڈگری حاصل کی۔ بیرون ملک قیام کے دوران ہی علی کمال نے 1903 میں ایک سوئس انگریز خاتون ونی فریڈ برون سے شادی کی۔