لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پر افغانیوں کا حملہ

لندن : لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پر افغان مظاہرین نے حملہ کر کے پتھراؤ کیا اور پانی کی بوتلیں پھینکیں۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق مشتعل مظاہرین کی جانب سے ہائی کمیشن میں پولیس کی موجودگی میں گھسنے کی کوشش کی گئی۔افغان امن مذاکرات کا میزبان ہونے پر قطر کے سفارت خانے پر بھی مظاہرین نے احتجاج کیا لیکن وہاں وہ پرامن رہے۔

پاکستانی ہائی کمیشن اور قشتری سفارتخانے پر احتجاج کا اہتمام کرنے والوں میں نور اللہ،ڈاکٹر قاسم ابراہیم، فضل خان، ضیا اللہ ہمدرد، باچاخان ،شاہ محمود خان،سادات خان ،فلک ناز سمیت دیگر شامل تھے۔اتوار کی شب تقریبا دو سو مظاہرین نے وطن کے نام سے ایک گروپ کی اپیل پر جمع ہو کر افغانستان میں قتل و غارت گری کے خلاف مظاہرہ کیا۔اس گروپ کا بھی لندن میں افغان سفارت خانے کا ہی پتہ ہے، ہائی کمیشن کو یادداشت بھی پیش کی گئی، وطن کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ مظاہرے کے چند شرکاء توڑپھوڑ میں ملوث رہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے