اسٹیبلشمنٹ شہباز شریف کو بیرون ملک بھجوانا چاہتی تھی۔

اسلام آباد : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے تجزیہ کار جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ شہباز شریف انتہائی کمزور سیاستدان ہیں جس کی وجہ سے اب شاید کوئی بھی ان کے سساتھ چلنا نہ چاہے۔ سیاسی کھیل اُن کے ساتھ کھیلنا اب مشکل ہو جائے گا کیونکہ شہباز شریف کو بہت زیادہ سپورٹ نہیں کیا گیا۔ جس پر صحافی و تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا کہ جہاں تک شہباز شریف کے باہر جانے کا معاملہ تھا تو میرے خیال میں وہ کسی نہ کسی کے آشیرواد سے باہر جا رہے تھے ، جس طرح اُن کا اعتماد تھا ، جس طرح وہ جیل سے باہر آئے اور جس طرح اُن کی ٹکٹس پہلے سے بُک تھیں۔

چار ججوں نے جس طرح ضمانت دی ، میرا ذاتی خیال ہے کہ اسٹیبلشمنٹ شہباز شریف کو باہر بھیجنا چاہتی تھی تاکہ وہ باہر جا کر اپنے بھائی سے کہیں کہ بھائی صاحب آپ آرام سے باہر بیٹھیں۔

اب جو میں اسٹریم سیاست ہے وہ شہباز شریف کو کرنے دیں ۔ وہ یہی پیغام اور روڈ میپ لے کر باہر جا رہے تھے لیکن اُن کو نہیں جانے دیا گیا۔ عمران خان اور حکومت اب نواز شریف سے زیادہ شہباز شریف سے نفرت کرتے ہیں۔

سلیم بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ شہباز شریف ہی وہ مہرہ ہیں جو اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں استعمال ہو سکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ میں آپ کو یہ اپنی رائے نہیں دے رہا ، کافی لوگ اس حوالے سے بات بھی کر رہے ہیں۔ سلیم بخاری کا کہنا تھا کہ جہاں جنرل (ر) امجد شعیب کی بات ہے تو اُن کو اس چیز کے لیے محتاط رہنا پڑتا ہے کہ اُن کے منہ سے ایسی کوئی بات نہ نکل جائے تو اسٹیبلشمنٹ کے پلان اور ان کی حکمت عملی کے حوالے سے ہو ، اسی لیے وہ محتاط گفتگو کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے