جیو پر پابندی لگنے کے بعد حامد میر کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد : جیو پر پابندی لگنے کے بعد حامد میر کا موقف بھی آگیا اور انہوں نے لکھا کہ ” میرے لیے کچھ نیا نہیں”۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامد میر نے لکھا کہ "ماضی میں دو دفعہ مجھ پر پابندی لگائی گئی، دو دفعہ نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے، قاتلانہ حملے میں بچ نکلا لیکن آئین میں دیئے گئے حقوق کیلئے آواز بلند کرنا نہیں روکا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اس وقت میں کسی بھی قسم کے نتائج کیلئے تیار ہوں اور کسی بھی حدتک جانے کو تیار ہوں کیونکہ وہ میری فیملی کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

حامد میرعاصمہ شیرازی کی اس ٹوئیٹ پر ردعمل دے رہے تھے جس میں انہوں نے استفسار کیا تھا کہ جیو کی انتظامیہ اپنی پوزیشن واضح کرے۔ عاصمہ شیرازی نے لکھا کہ اگر حامد میر آف ایئر یا جیونیوز پر پروگرام کرنے پر پابندی لگائی گئی تو طاقتور اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کی طرف مزید انگلیاں اٹھیں گی اور پاکستان کے صحافی حامد میر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یادرہے کہ جنگ گروپ سے وابستہ صحافی وسیم عباسی نے پابندی کی اطلاع دی اور یہ بھی بتایا کہ وہ اپنا پروگرام نہیں کریں گے تاہم جنگ گروپ کا حصہ رہیں گے ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے