برڈ فلو سے انسان کے متاثر ہونے کا دنیا کا پہلا کیس سامنے آ گیا

اسلام آباد : برڈ فلو سے انسان کے متاثر ہونے کا دنیا کا پہلا کیس سامنے آ گیا- تفصیلات کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کی پراسرار بیماری کے وار ابھی جاری ہیں، اس بیماری کا آغاز چین سے ہوا اور پھر یہ بیماری پوری دنیا میں پھیل گئی، تاہم اب چین میں ہی برڈ فلو سے متاثر ہونے والا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے- چین نے برڈ فلو سے انسان کے متاثر ہونے کے پہلے کیس کی تصدیق کر دی ہے۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق صوبے جیانگسو کے 41 سالہ شخص میں برڈ فلو سے متاثر ہونے کا پہلا کیس رپورٹ ہوا۔ کمیشن نے بتایا کہ متاثرہ شخص جیانگسو کے شہر زی جیانگ کا رہائشی ہے جسے بخار اور دیگر علامات پر 28 اپریل کو اسپتال میں داخل کیاگیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 28 مئی کو اس شخص میں H10N3 ایوین انفلوئنزا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔

کمیشن کے مطابق متاثرہ شخص کی حالت اب بہتر ہے اور جلد اسے اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ خیال رہے کہ 2019 کے آخر میں کورونا وائرس کا پہلا کیس بھی چین میں رپوٹ ہوا تھا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اب تک دنیاوی سرگرمیاں معمول پر نہیں آسکی ہیں۔ اس سے پہلے H10N3 کی قسم کا انسانی انفیکشن دنیا میں کہیں بھی رپورٹ نہیں ہوا۔

چین میں 2016 اور 2017 میں برڈ فلو H7N9 سے 300 افراد ہلاک ہوئے تھے لیکن اس کے بعد کوئی خطرناک قسم رپورٹ نہیں ہوئی۔یہاں یہ بھی واضح رہے کہ چین برائلر چکن پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے اور مرغیوں کا گوشت کھائے جانے کے حوالے سے بھی دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔دوسری جانب چین کے جنوبی شہر گٴْوآنگ ڑٴْو میں کووڈ انیس کے صرف 30 مئی کو ہی 18 نئے کیسز کے اندراج کے بعد وہاں آنے جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

دریں اثنائ نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے تازہ ترین روزانہ اعداد و شمار میں جن 27 نئے کورونا کیسز کو شامل کیا گیا ہے، ان میں سے صرف سات کیسز ایسے تھے، جن میں متاثرہ افراد باہر سے آئے تھے۔ باقی ماندہ نئی انفیکشنز صوبے گٴْوآنگ ڈونگ میں رجسٹر کی گئی مقامی انفیکشنز تھیں۔ گٴْوآنگ ڑٴْو کا انٹرنیشنل ایئر پورٹ گزشتہ برس 43.8 ملین مسافروں کی آمد و رفت کے ساتھ کورونا کی عالمی وبا کے دوران بھی دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ رہا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے