اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس جون 2017ء کے بعد 48 ہزار پوائنٹس سے بڑھ گیا

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے جہاں 100 انڈیکس 4 سال بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس جون 2017ء کے بعد 48 ہزار پوائنٹس سے بڑھ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسیچینج میں کارباری ہفتے کے پہلے روز تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں سرمایہ کاروں نے معاشی اعداد و شمار میں بہتری اور حکومتی پالیسی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ، جس کے باعث آج 32 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 41 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا جب کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس 294 پوائنٹس بڑھ کر 48 ہزار پوائنٹس سے زائد پر بند ہوا ، اس سے قبل 13 جون 2017ء کو ہنڈرڈ انڈیکس 48 ہزار 191 پر بند ہوا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے 26 مئی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک دن کے سب سے بڑے کاروبار کا نیا ریکارڈ بن گیا ، اسٹاک ایسکچینج میں ایک روز میں 1.65 ارب روپے سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا ، تفصیلات کے مطابق 26 مئی کو کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 46 ہزار 300 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ دیر کے بعد تیزی آئی اور انڈیکس میں 511 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جب کہ انڈیکس کاروبار کے اختتام پر46 ہزار 812 تک پہنچ گیا ، جہاں پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں کاروباری دن میں ایک ارب 56 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جس کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج کا آج کا روز تاریخی رہا اور رواں سال فروری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ، جہاں 11 فروری کو ایک ارب 12 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے تھے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے