عشق میں مبتلا بھارتی نوجوان سوئٹزر لینڈ کیلئے پیدل ہی گھر سے نکل پڑا

حیدر آباد : غیر قانونی طریقے سے پاکستان کی سرحد پار کرنے والے بھارتی نوجوان کو رہا کردیا گیا ہے۔ بھارت کے پولیس حکام نے نوجوان کو والدین کے حوالے کردیا۔

بھارتی ٹی وی نیوز 18 کے مطابق ریاست تلنگانہ کے شہر وشاکھا پٹنم سے تعلق رکھنے والے سافٹ ویئر انجینئر پرشانت ویندن کی فیس بک پر لڑکی سے دوستی ہوئی۔ بعد میں وہ لڑکی سوئٹزر لینڈ منتقل ہوئی تو نوجوان نے پیدل ہی سوئٹزر لینڈ کا سفر طے کرنے کی ٹھانی۔ وہ پاکستان، ایران اور ترکی کے راستے یورپ میں داخل ہونا چاہتا تھا لیکن 2017 میں پاکستان میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوتے ہوئے پکڑا گیا۔

حیدر آباد کے پولیس کمشنر کے مطابق پرشانت 11 اپریل کو بذریعہ ٹرین راجستھان کے شہر بیکانیر پہنچا جہاں ایک دن رکنے کے بعد اگلے دن اس نے پاکستان کی سرحد پر لگی باڑ پھلانگی اور بہاولپور کی حدود میں داخل ہوگیا۔ یہاں حکام نے اسے گرفتار کرلیا۔ دستاویزات نہ ہونے پر پرشانت کے خلاف مقدمہ چلا اور اسے جیل بھیج دیا گیا۔ پیر کے روز سزا مکمل ہونے کے بعد اسے واہگہ بارڈر پر بھارت کی بارڈر سیکیورٹٰ فورسز کے حوالے کیا گیا جہاں سے اسے حیدرآباد لے جایا گیا اور پولیس حکام نے اسے والدین کے حوالے کردیا۔

پاکستان میں قید کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے پرشانت نے بتایا کہ اس کے ساتھ جیل میں بہت اچھا سلوک کیا گیا۔ پاکستان میں رہتے ہوئے اس نے نہ صرف سافٹ ویئر انجینئرنگ سے متعلق بہت سی کتابیں پڑھیں بلکہ ہندی زبان بھی سیکھ لی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے