مریم نواز کا نہیں البتہ شہباز شریف کا مستقبل ہے، وفاقی وزیر کا اعتراف
لاہور : وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ مریم نواز کی باتیں بلیک میلنگ کے زمرے میں آتی ہیں وہ بلیک میلنگ کر رہی ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ،میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ بلیک میلنگ کرنا پاکستانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔مریم نواز کے مطابق مرضی کے فیصلے نہیں ہوں گے بلیک میل کروں گی، نواز شریف اور مریم نواز نظام سے باہر ہیں۔
نواز شریف اور مریم نواز کا کوئی مستقبل نہیں تاہم شہباز شریف کا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی باتیں بھارت کو پسند ہیں اور ان کا بیانیہ بھارت کو سوٹ کرتا ہے۔اور وہ خوش ہوتا ہے ، بھارت تو یہی چاہتا ہے پاکستان ادارے بدنام ہوں۔وفاقی وزیر نے مزیہد کہا کہ جہانگیر ترین کے معاملے پر وزیراعظم نے علی ظفر کی ذمہ داری لگائی۔
جہانگیر ترین کے معاملے ہر تحقیقایبتی ٹیم اپنا کام کر رہی ہے مجھے نہیں معلوم جہانگیر ترین کو کون سے راز معلوم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فیٹف کے حوالے سے اچھی امید ہے۔حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت انشاللہ گرے لسٹ سے نکل جائیں گے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہناہے کہ پیپلزپارٹی اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں اور پی پی ان کا ہدف بھی نہیں ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں سب ایک پیج پر ہیں، سب کا ایک ہی نظریہ ہے اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا وہی مؤقف ہے جو نواز شریف کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے، میرا نہیں خیال کہ پیپلزپارٹی کے معاملے پر اب بات چیت کرنی چاہیے، پیپلزپارٹی میراہدف نہیں اور میرا ان سے مقابلہ نہیں ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ استعفوں کا فائدہ تب ہوتا جب پی ڈی ایم میں تمام جماعتیں استعفیٰ دیتیں، کچھ جماعتوں کی جانب سے استعفیٰ دینے سے نقصان ہوتا۔ لیگی رہنما نے کہا کہ عالمی میڈیا سے پتا چل رہا ہے کہ حکومت امریکا کو فضائی اڈے دے چکی ہے، یہ ایک بہت سنجیدہ معاملہ ہے، حکومت نے امریکا کو اڈے مہیا کرنے والی بات نہیں جھٹلائی لہٰذا پارلیمنٹ میں حکومت بتائے کہ کیا سودا کرکے آئے ہیں۔