ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد کا موبائل سم کارڈ بلاک کرنے کا حتمی فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے خلاف ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد کا موبائل سم کارڈ بلاک کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کورونا وبا کے تدراک ، اور ویکسینیشن عمل کو تیز کرنے کے لیے اہم فیصلے کر لیے۔ویکسین نہ لگوانے والوں کا موبائل سم کارڈ بلاک کر دیا جائے گا۔اس سلسلے میں آج وزیر صحت یاسمین راشد کی زیر صدارت کورونا صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں صوبے میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے،اور ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد بڑھانے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا 20 فیصد آبادی کی ویکسینیشن والے اضلاع دوبار کھول دئیے جائیں گے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکینڈری ہیلتھ کئیر اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔

12 جون سے پنجاب میں 18 سال کی عمر سے زائد افراد کی واک ان ویکسینیشن کا بھی فیصلہ کیا گیا۔پنجاب کے اہم مزارات کے باہر موبائل و ویکسینیشن کیمپ قائم کیے جائیں گے۔یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہفتے سے 18 سال سے زائد افراد کی ویکسینیشن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

ویکسینیشن کے عمل کو بھرپور طور سے کامیاب بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ کورونا ویکسنیشن نہ کرانے والوں کی موبائل سم اور موبائل بلاک کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔صوبائی چیئرمین نیشنل پیس کونسل ٹریڈ ونگ کے پی کے،صدر ٹریڈرز الائنس فیڈریشن خواجہ غلام بلال جاوید نے گذشتہ روز ڈی جی آپریشن این سی او سی میجر جنرل آصف محمود گورایا سے رابطہ کر کے کورونا ویکسین کی ایک کروڑ حد عبور کرنے کو خوش آئند کہا اور انہیں تجویز پیش کی کہ جو افراد کورونا ویکسین کو ترجیح نہیں دے رہے ان کی موبائل سم اور موبائل بلاک کئے جائے تاکہ اس معاملے میں مزید سنجیدگی سامنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ تاجران بھی آگاہی مہم چلا کر ویکسینشن کیلئے کوشش کرینگے اس موقع پر ڈی جی آپریشن این سی او سی میجر جنرل عاصم محمود گورایا نے تجاویز کو قابل غور قرار دیا اور این سی اوسی کے اجلاس میں زیر غور لانے کا کہا جس پر صدر ٹریڈرز الائنس فیڈریشن خواجہ غلام بلال جاوید نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے