مریم نواز کو وزیراعلیٰ بنانے کا فارمولا پیش کیا گیا

لاہور : سینئر صحافی ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو وزیراعلیٰ بنانے کا فارمولا پیش کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیاسی صورتحال پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر صحافی ہارون الرشید نے کہا ہے کہ اگر شہباز شریف وزیراعظم بن گئے تو مریم نواز تو کیا نواز شریف کی بھی افادیت نہیں رہے گی کیونکہ لوگ لیڈر کے اردگرد جمع ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

مریم نواز بھارت اور امریکا کے خلاف کبھی بات نہیں کریں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ فارمولا یہ پیش کیا گیا ہے کہ مریم نواز شریف چیف منسٹر بن جائیں۔لیکن اگر شہباز شریف بیٹھا ہو گا تو کیا اسے کام کرنے دے گا ؟۔شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے امکانات بہت کم ہیں لیکن وہ اس آس میں ضرور ہیں۔

شہباز شریف چاہے پاؤں پکڑیں، روئیں دھوئیں،ممکن ہی نہیں کہ وہ وزیراعظم بنیں۔

قبل ازیں ہارون الرشید نے کہا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے اردگرد موجود لوگ کہتے ہیں کہ ہم نے پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم سے نکال دیا۔ شہباز شریف پر امید ہو گئے ہیں کہ میں وزیراعظم بن جاؤں گا۔ ان سے کہا گیا ہے کہ جو کرنا ہے پارلیمنٹ مین جا کر کرو۔پی ٹی آئی میں جہانگیر ترین کے علاوہ بھی ناراض لوگ ہیں،سوال تو اٹھتا ہے کہ30 لوگ جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں۔

عمران خان تو کسی کو پہچانتے ہی نہیں،ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتے،تصویر کھینچوائیں تو منہ دوسری طرف کر لیتے ہیں۔ لیکن دوسری طرف جہانگیر ترین لوگوں سے گھلنے ملنے والے ہیں۔ شہباز شریف سمجھتے ہیں کہ اگر ممکن ہو تو پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے کچھ ناراض لوگوں کی سپورٹ لے کر کسی طرح ایک بار وزیراعظم بن جاؤں۔یہ ان کی دیرینہ خواہش ہیں۔شہباز شریف پرامید ہے کہ وہ ڈیلور کرکے دکھائیں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے