مصری صدر بھی دہشتگردی کیخلاف جنگ پر پاکستان کے معترف

راولپنڈی : مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ پر پاکستان کے معترف، دونوں ممالک میں فوجی تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے مصری صدر جنرل عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے موجودہ فوجی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے مصر کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے مصری صدر جنرل عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ، جس میں فوجی تعاون، سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اورعلاقائی صورتحال پربات چیت کی گئی ، اس دوران مصری صدر نے پاکستانی مسلح افواج کیلئے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کااعتراف کیا اور کہا کہ مصرپاکستان کے ساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان مصرکے ساتھ موجودہ فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے ، اس کے علاوہ ندیم رضا نے مصری وزیردفاع اورتینوں مسلح افواج کےسربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں اور دفاع اورسیکیورٹی امورپربات چیت کے دوسرے راؤنڈ کی قیادت کی ، اس موقع پر جنرل ندیم رضا نے انتہا پسندی کے خاتمے اورعلاقائی استحکام کیلئے پاکستان کےکردارپرروشنی بھی ڈالی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے