قومی اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی، زخمی ہونے والی ملیکہ بخاری کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ

اسلام آباد: گذشتہ روز قومی اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی کے باعث تحریک انصاف کی ملیکہ بخاری زخمی ہوگئی تھیں۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران تحریک انصاف کی خواتین اراکین اسمبلی کو بھی نشانہ بنا یا گیا تھا۔ حکومت اور اپوزیشن کے اراکین کی جانب سے ایک دوسرے کیلئے غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کے علاوہ ایک دوسرے پر بجٹ کتابیں بھی اچھالی گئیں۔

اسی دوران اپوزیشن کے اراکین نے تحریک انصاف کی خواتین اراکین کو بھی نشانہ بنا یا،اراکین کی دھکم پیل اور کتابین اچھالنے کی وجہ سے تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی ملکہ بخاری زخمی ہوگئیں، جبکہ دیگر خواتین بھی گر پڑیں۔

اور اب ملیکہ بخاری کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ملیکہ بخاری کو بجٹ بک ماری گئی انہوں نے کہا ملیکہ بخاری کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

ن لیگ والے ماضی میں بی بی شہید کو بھی بہت کچھ کہتے رہے،ان لوگوں نے حکومتی بینچز پر آکر گالیاں دیں، مریم صفدر نے شاہد خاقان کو ہدایات جاری کی تھیں،مریم گروپ شہباز شریف کی تقریر نہیں سننا چاہتا تھا تو باہر چلا جاتا۔فرخ حبیب نے الزام لگایا کہ مریم صفدر اپنے اراکین کو حملہ کرنے کی ہدایات دیں تھیں۔ ۔مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کو پہلوان سازی کا اکھاڑی بنا دیا ہے۔

جبکہ فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کے مطابق خاتون رکن اسمبلی ملیکہ بخاری پر اپوزیشن کی جانب سے حملہ کے باعث ان کی بائیں آنکھ کا کار نیا زخمی ہوگیا ہے۔ یہ کیسے لوگ ہیں جو پوری قیادت سمیت ایسے حملوں اور رویوں کو پروان چڑھا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی عزت اور تقدس کا بھی انہیں کو ئی خیال نہیں ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے