پاکستانی ڈاکٹر عبدالحفیظ نے ممبرآف دی برٹش ایمپائر کا اعزاز حاصل کر لیا

لندن : پاکستانی ڈاکٹر نے میڈیکل کے شعبے میں غیر معمولی خدمات پر ملک کا نام روشن کر دیا، ملکہ برطانیہ نے ڈاکٹر عبدالحفیظ کو ممبرآف دی برٹش ایمپائر کے اعزاز سے نواز دیا- تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد ڈاکٹرعبدالحفیظ نے ممبرآف دی برٹش ایمپائر کا اعزازحاصل کرلیا ، ڈاکٹرحفیظ ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجنز کےبانی اورسی ای او ہیں۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ کو میڈیکل کے شعبے میں غیر معمولی خدمات پر ملکہ برطانیہ نے ممبر آف دی برٹش ایمپائر اعزاز سے نواز دیا ، جنرل فزیشن ڈاکٹر عبدالحفیظ کا آبائی تعلق فیصل آباد سے ہے۔ ڈاکٹرحفیظ ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنزاینڈسرجنز کےبانی اورسی ای او ہیں اور 10سال سے نارتھ ویسٹ میں بطور جنرل فزیشن خدمات سر انجام دے رہے ہیں جبکہ یونیورسٹی آف مانچسٹر کے میڈیکل سکول میں کلینیکل ٹیوٹربھی رہے۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ نے بطور پاکستانی ڈاکٹر اس اعزاز کا ملنا باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن اس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں کام کر رہی ہے ۔ دوسری جانب اماراتی حکومت نے ایک پاکستانی ڈاکٹر سراج احمد کھتری کو بھی دس سالہ گولڈن ویزہ جاری کر دیا ہے۔ گولڈن ویزہ حاصل کرنے والے خوش نصیب ڈاکٹر سراج گزشتہ سات سال سے امارات میں مقیم ہیں۔

انہیں یہ ویزہ میڈیسن کی فیلڈ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر دیا گیا ہے۔ اپنی اہلیہ اور 2 سالہ بیٹی کے ساتھ راس الخیمہ میں مقیم ڈاکٹر سراج کھتری الزہراوی ہسپتال میں جنرل فزیشن کے طور پر تعینات ہیں۔ وہ پچھلے کئی ماہ سے کورونا آئسولیشن وارڈ میں ڈیوٹی نبھا رہے ہیں۔ اماراتی حکومت کی جانب سے انہیں گولڈن ویزہ جاری کرنے پر ڈاکٹر سراج نے اپنے بیان میں کہا ”مجھے بہت خوشی ہے، میں اماراتی گورنمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری انتھک محنت کو سراہتے ہوئے اس شاندار ویزے سے نوازا۔

گولڈہ ویزہ میرے اور میرے گھر والوں کے لیے ایک انتہائی قیمتی تحفے کی حیثیت رکھتا ہے۔ڈاکٹر سراج صوبہ سندھ کے ایک چھوٹے سے قصبے مٹلی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی میڈیکل کی تعلیم کراچی کے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز سے حاصل کی جس کے بعد ان کی میڈیکل ٹریننگ ضیاء الدین ہاسپٹل کراچی میں ہوئی۔ ڈاکٹر سراج کی شادی چند سال قبل پاکستانی خاتون سمعیہ اخترسے ہوئی۔ ایک دو سالہ بیٹی ہے ، اس کے علاوہ سمیعہ عنقریب ایک اور بچے کو جنم دینے والی ہیں، جس کے بعد اس خاندان کی خوشیوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے