غیر ملکی دولہا کی تلاش میں خاتون 62 لاکھ روپے سے ہاتھ دھو بیٹھی

ممبئی : بھارت کے صنعتی شہر ممبئی میں 42 سالہ خاتون کو غیر ملکی دولہا سے شادی کی خواہش مہنگی پڑ گئی۔ جس شخص کو شوہر بنانا چاہتی تھی اس نے 62 لاکھ روپے کا چونا لگادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے ولے پارلے میں رہنے والی 42 سالہ خاتون کا ڈیٹنگ ویب سائٹ کے ذریعے منوج جوزف نامی شخص سے رابطہ ہوا۔ دونوں ایک دوسرے سے بات کرتے کرتے اتنے قریب آگئے کہ بات شادی تک پہنچ گئی۔ منوج نے بتایا کہ اس کے والدین کا تعلق انڈیا سے ہے، اس کی اپنی پیدائش آسٹریلیا میں ہوئی اور وہ اس وقت برطانیہ میں نوکری کر رہا ہے۔

کچھ عرصہ بات چیت کے بعد منوج جوزف نے غیر ملکی بینک میں مشترکہ اکاؤنٹ کھلوایا اور اس میں ساڑھے چار لاکھ روپے جمع کرادیے۔ اس نے خاتون کو بتایا کہ وہ نئی دلی میں کاروبار کیلئے پیسے جمع کر رہا ہے جس کیلئے اس کی مدد کی جائے۔ شادی کے سپنے سجائے خاتون نے اس مشترکہ اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرانا شروع کردیے اور یہاں تک کہ رقم 62 لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔

خاتون کے مطابق اس کا 25 مئی کے بعد سے منوج جوزف کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔ کچھ روز پہلے منوج کے مبینہ باپ کا اچانک فون آیا جس نے بتایا کہ منوج کو منشیات کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے