ون ڈے سیریز میں بیٹنگ لائن نے زبردست کاکردگی دکھائی ہے :عماد وسیم

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ شاداب کے آنے سے فرق پڑے گا اور باولنگ مضبوط ہوگی۔دو میچ خراب گئے لیکن ایک سپیل سے ٹیم کم بیک کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن فائٹ اچھی کی ہے۔لگاتار دو میچوں میں ساڑھے تین رنز بنائے ہیں جو کہ مثبت چیز ہے۔یہ اس بات کا ثبوت ہے بیٹنگ اچھی ہو رہی ہے کوشش کریں گے آگے بھی اسی طرح ہو۔

عماد نے کہا کہ پاکستانی بولنگ میں میں اتنی صلاحیت ہے کہ کسی بھی ٹیم کو گرا سکتے ہیں۔بولنگ میں تھوڑا بہت ہوجاتا ہے انہیں بیٹنگ کا کریڈٹ دینا چاہئے انگلینڈ نے بیٹنگ اچھی کی۔ہم انگلینڈ کی غیر معمولی بیٹنگ کی وجہ سے ہارے۔پی سی بی کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اچھی سیریز کا انتظام کیا۔منفی اور مثبت چیزوں کا پتہ چلنے کے ساتھ کنڈیشنز سے ہم آہنگ بھی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ باقی دو میچوں میں مزید اچھا کر کے سو فیصد دیں گے تاکہ نتیجہ ہمارے حق میں ہو۔بیٹنگ کی طرح ہمیں بولنگ میں بھی فوکس کرکے کھیلنا پڑے گا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے