کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کیلئے مزید پابندیوں کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کی جانب سے شادی ہالز میں بھی بغیر ویکسی نیشن مہمانوں پر پابندی عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پابندی کے تحت شادی ہالز میں بھی عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین لگوائے بغیر آنے والے مہمانوں پر پابندی ہوگی جب کہ ویکسی نیشن نہ کرانے والوں پر سرکاری دفاتر میں داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پابندی کی وجہ سے اب ویکسی نیشن نہ کرانے والے تفریحی مقامات میں بھی داخل نہیں ہو سکیں گے جب کہ ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کے بینک ، شاپنگ مالز اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر پر بھی پابندی ہوگی اس کے علاوہ شاپنگ مالز میں کسی بھی داخلے کے وقت اور خریداری کے لیے آنے پر دکانداروں کو بھی ویکسی نیشن کارڈ چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری طرف سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پروموشن کورونا ویکسی نیشن سے مشروط کردی گئی ، وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کہتے ہیں کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پروموشن کورونا ویکسین کے بعد ملے گی، جو شہری ویکسین نہیں لگوائے گا اس کی موبائل سم بندکردی جائےگی ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویکسین لگوانے کے حوالے سے آگاہی مہم کے پروگرام بنا رہے ہیں، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف قانون سازی کررہے ہیں ، بغیر ویکسین کے سرٹیفکیٹ اجرا کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے تمام ملازمین کو ویکسین لگوانے کا پابند کردیا ہے ، کیوں کہ کورونا وباء سے بچنے کے لیے ویکسین اہم ترین ہتھیار ہے ، اسی بناء پر سندھ حکومت کی کوشش ہے ویکسین ہر شہری کو لگے، جس کے لیے وفاق اور صوبائی حکومت ویکسین کے لیے سہولت فراہم کررہی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے