جوہر ٹاؤن دھماکے میں بڑی پیش رفت، مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا
لاہور : جوہر ٹاؤن بم دھماکے میں انتہائی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔کار پارک کرنے والے ملزم عید گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عید گل کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، گرفتاری کے بعد ملزم کو نامعلوم مقام پر متنقل کر دیا گیا ہے۔عید گل نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو جائے وقوعہ پر پارک کیا تھا۔
مرکزی ملزم کو پکڑ کر سی ٹی ڈی پولیس پہلے سے گرفتار پال ڈیوڈ کے پاس لے کر آئی تو اس نے بھی اپنے ساتھی دہشتگرد شناخت کر لی۔پیٹ پال ڈیوڈ نے دھماکے میں استعمال ہونے والی کار عید گل کو دی تھی۔پال ڈیوڈ نے یہ کار دھماکے سے 7 روز پہلے گجرانوالہ سے خریدی تھی۔دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کے بعد عید گل فرار ہو گیا تھا۔عید گل کا تعلق ایک کالعدم تحریک سے ہے۔
عید گل کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔اس سے پہلے اس کیس میں 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔تمام ملزمان سے سی ٹی ڈی تفتیش کر رہی ہے۔علاوہ ازیں گذشتہ ہفتے حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کار مکینک کو حراست میں لیا تھا۔بتایا گیا کہ حساس اداروں نے حملے میں ملوث مبینہ دہتشگرد کو گرفتار کر لیا ہے جس نے گاڑی لاہور منتقل کی تھی، ملزم کی شناخت سجاد حسین کے نام سے ہوئی جو منڈی بہاالدین کا رہائشی ہے۔
حساس اداروں نے مبینہ دہشتگرد سجاد حسین کو رات گئے منڈی بہاالدین سے گرفتار کیا۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے تفتیش کے دوران کئی انتہائی اہم انکشافات کیے ہیں۔ملزم نے گاڑی لاہور منتقل کرنے کا اعتراف کیا۔حساس اداروں کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ یہی وہ ملزم ہے جس نے گاڑی لاہور شہر میں داخل کی۔سجاد حسین نامی دہشتگرد نے اس سے قبل گرفتار ہونے پیٹر پال ڈیود سے تعلقات کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ ڈیوڈ سے 10 سالہ پرانا تعلق ہے،دونوں آپس میں رابطے میں تھے۔
ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے گاڑی لاہور ضرور منتقل کی لیکن ٹارگٹ تک کوئی اور لے کر گیا۔حساس اداروں کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی اور شخص ملوث ہے یا نہیں، ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔اداروں کو ابھی ایک مبینہ دہشتگرد کی تلاش ہے