اڑن طشتریوں کے حوالے سے امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کی رپورٹ سامنے آگئی

واشنگٹن:امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی اڑن طشتریوں کے حوالے سے بنائی جانے والی ٹاسک فورس نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ امریکی افواج کی جانب سے 2004 سے 2021 تک آسمان پر اڑتی ہوئی اشیا کے 144 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فضا میں اڑتی ہوئی اشیا کا دوسرے سیارے سے تعلق کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان نامعلوم اڑتی ہوئی اشیا کا تعلق چین اور روس کے ٹیکنالوجی پروگرامز یا خود امریکا کے خفیہ پروگرام سے بھی ہوسکتا ہے۔رپورٹ میں امریکی پائلٹس کی جانب سے فضا میں اڑتی دکھائی دینے والے مشتبہ اڑن طشتریوں کے حوالے سے فراہم کردہ معلومات کو کسی نتیجے تک پہنچنے کیلئے ناکافی قرار دے دیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے