تحریک انصاف کی شفاف اورایماندارقیادت ہی ملک کوآگے لے کرجائے گی، عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی شفاف اور ایماندار قیادت ہی ملک کو آگے لے کر جائے گی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے، ہم بولتے کم اورکام زیادہ کرتے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے 9 ماہ میں صرف عوام کی خدمت کی ہے، عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں اور یہ مشن جاری وساری رہے گا، نمائشی منصوبوں اوربلند وبانگ دعوؤں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے جب کہ تحریک انصاف کی شفاف اورایماندارقیادت ہی ملک کوآگے لے کرجائے گی۔

سردارعثمان بزدارکا کہنا ہے کہ لوٹ مارکرنے والوں کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں، انہیں نوشتہ دیوارپڑھ لینا چاہیئے، پاکستان کے عوام باشعورہیں، شعبدہ بازوں نے نمائشی منصوبوں کے ذریعے صوبے کو کنگال کیا، ماضی کے بوئے ہوئے کانٹے چن چن کر صاف کررہے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے