دورہ اسرائیل کی افواہ; عالمی میڈیا نے زلفی بخاری سے معذرت کر لی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری کے دورہ اسرائیل سے متعلق خبروں پر عالمی میڈیا نے معذرت کر لی۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں زلفی بخاری نے عالمی میڈیا کی جانب سے کی گئی معذرت پر مبنی لیٹر شئیر کیا جس میں تحریر تھا کہ ہم نے متنازعہ مواد ہٹا دیا ہے ۔

ہم زلفی بخاری کی جانب سے اس رپورٹ کی تردید کا اعتراف کرتے ہیں اور اس رپورٹ کی وجہ سے جو تکلیف ہوئی اُس پر خلوص دل سے معذرت خواہ ہیں۔ زلفی بخاری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ سینئیر اینکرز اور جرنلسٹس ، جنہوں نے سر عام اس ذرائع سے مجھ پر دورہ اسرائیل کرنے کا الزام عائد کیا اور دعویٰ کیا ، وہ اسی طرح کُھلے عام معافی بھی مانگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کے لیے میرا ایسے افراد کو مشورہ ہے کہ وہ کوئی بھی دعویٰ کرنے سے پہلے خود کو شرمندگی سے بچانے کے لیے اپنے ذرائع چیک کر لیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ایک مرتبہ پھر سے وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی خبریں گردش کرنے لگیں، اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے سینئیر مشیر ، سید زلفی بخاری نے نومبر کے آخری ہفتے میں اسرائیل کا مختصر دورہ کیا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے