پاک بحریہ کا رواں سال جنگی جہاز کی بحری بیڑے میں شمولیت کا اعلان

کراچی:پاک بحریہ کے جنگی بیڑے میں پہلے جہاز کی شمولیت اس سال کے آخر تک ہوگی، دوسرا 2300 ٹن وزنی کارویٹ جہاز 2020 میں ملنے کا امکان ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق درمیانے سائز اور وزن کے کارویٹ جہاز مختلف مقاصد کیلئے استعمال ہوتے ہیں، کارویٹ کی شمولیت سے پاک بحریہ کی بحری سرحدوں کے دفاع کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

پاک بحریہ کیلئے بنائے جانے والے 2300 ٹن وزنی جنگی جہاز (کارویٹ) کی رومانیہ میں لانچنگ تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے چیف آف سٹاف ( پرسنیل) وائس ایڈمرل عبدالعلیم تھے۔ انہوں نے کہا ان جہازوں کی شمولیت سے بحرہند میں سکیورٹی یقینی بنائی جا سکے گی، ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے اقدام کو بھی تقویت ملے گی۔

مہمان خصوصی وائس ایڈمرل عبدالعلیم نے جہازوں کی تیاری میں ڈامن شپ یارڈ کے تعاون اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے