حریم شاہ کی شادی، صوبائی وزراء کی بیویاں بھی چوکس ہو گئیں

کراچی : جب سے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی شادی کی خبر اور تصویر سامنے آئی ہیں تب سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی اور پھر جب حریم شاہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر رکن سندھ اسمبلی ہیں اور پیپلز پارٹی کے رہنما ہیں ،اس کے بعد سے تو پیپلز پارٹی میں بھی کھلبلی مچ گئی ہے۔تمام اراکان سندھ اسمبلی اپنے دونوں ہاتھ ہوا میں لہراتے ہوئے سب کو دکھا رہے ہیں کہ یہ میں نہیں ہوں جس کے ہاتھ کی تصویر حریم شاہ نے جاری کی ہے،پیر کا سارا دن بس اسی تلاش میں گزرا کہ آخر ہاتھ ہے تو کا کس کا ہے۔

دوسری طرف سندھ کے صوبائی وزراء کی بیویاں چوکس ہو گئی ہیں اور ہر ایک نے اپنے شوہر پر نظریں رکھنا شروع کر دی ہیں کہ کہیں وہ تو حریم شاہ کے شوہر نہیں ہیں۔حریم شاہ کے انکشافات نے تمام صوبائی وزراء کو صفائیاں دینے پر مجبور کر دیا ہے۔
صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے بھی ٹک ٹاکر حریم شاہ سے شادی کی خبروں کی تردید کر دی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نہ محترمہ کو جانتا ہوں نہ کبھی ملا ہوں اور نہ ہی کبھی میں نے انہیں دیکھا ہے۔

الحمداللہ میں اپنی واحد بیوی اور بچوں کیساتھ خوشگوار زندگی گذار رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ براہ مہربانی بغیر تصدیق کہ اس طرح کی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔ اگر محترمہ نے واقعی شادی کرلی ہے تو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی میں 3 صوبائی وزراء نے شرکت کی۔حریم شاہ نے اپنے شوہر کا نام واضح طور پر نہیں بتایا تاہم انہوں نے ضرور کہا کہ میرے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ میری جس سےشادی ہوئی ہے، وہ رکن سندھ اسمبلی ہیں اور اس وقت صوبائی وزیرہیں۔حریم کا کہنا تھاکہ میرےشوہرکراچی میں مقیم ہیں اوراسمبلی اجلاس میں شرکت بھی کرتے ہیں

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے