بجٹ سیشن میں ارکان کی غیر حاضری پر ن لیگ کا اہم فیصلہ

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کی بجٹ پاس ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں غیر حاضری پر پارٹی نے نوٹس لے لیا ہے، یہ نوٹس پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بے جا تنقید کیے جانے کے بعد لیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن ذرائع کے مطابق بجٹ پاس ہونے کے دن ن لیگ کے بارہ اراکین غیر حاضر تھے، چھ اراکین نے پارٹی کو درخواست دی تھی کہ وہ اجلاس میں نہیں آ سکتے جبکہ چھ ایم این ایز اسمبلی ہونے کے باوجود ایوان میں نہیں آئے۔

ن لیگی ذرائع کے مطابق ایوان سے غیرحاضر ارکان میں چوہدری عابد رضا ، شیخ روحیل اصغر، نجیب الدین اویسی ،عالم داد لیکا سمیت دیگر دو ایم این ایز شامل تھے، مذکورہ ارکان نے ایوان میں موجود ہونے کے باوجود قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

مسلم لیگ ن ذرائع کے مطابق ان چھ ایم این ایز سے پارٹی پوچھ گچھ کرے گی، پارٹی کو بتائےبغیر نہ آنے والے مطمئن نہ کر سکے تو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا، اس حوالے سے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کی بجٹ اجلاس میں غیرسنجیدگی کے باعث اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔ بجٹ اجلاس میں غیرسنجیدگی کا یہ عالم تھا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت مسلم لیگ ن کے 14 اراکین قومی اسمبلی بجٹ منظوری کے وقت ایوان سے غائب تھے۔ قومی اسمبلی کے گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے 15 سے زائد ارکان ایوان میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کو بجٹ منظور کروانے میں آسانی ہوئی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے