ایک گاڑی کے 266 چالان، کتنا جرمانہ ہوا؟
لاہور:ٹریفک پولیس ای چالان ٹیم نے 266 بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کار ڈرائیور نے 180 مرتبہ ٹریفک سگنلز، 58 مرتبہ اوورسپیڈنگ اور 25 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی، ڈرائیور کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 27 ہزار 400 روپے جرمانہ کیا گیا۔ تمام چالان جمع کروانے کے بعد گاڑی مالک کے حوالے کر دی گئی۔
سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ 20 ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات کو قبضہ میں لیا گیا۔ سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کررہی ہیں۔