قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد آرمی چیف اور شہباز شریف میں ملاقات

اسلام آباد : پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس کے موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درمیان غیر رسمی ملاقات بھی ہوئی۔اس موقع پر رانا تنویر اور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔جنرل قمر جاوید باجوہ ملاقات کے بعد ہیلی کاپٹر پر راولپنڈی روانہ ہوئے۔بلاول بھٹو نے اسپیکر کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں شرکت نہیں کی اور وہ عشائیے سے پہلے ہی رخصت ہو گئے تھے۔

روانگی کے وقت آرمی چیف سے صحافی نے سوال کیا جنرل صاحب اس مرتبہ اڈے تو نہیں دئیے جائیں گے جس پر انہوں نے جواب دیا ،کہ جی نہیں دئیے جائیں گے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرا طویل اجلاس ہوا جو لگ بھگ آٹھ گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، دیگر عسکری حکام، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت سیاسی قیادت اور چاروں وزرائے اعلیٰ بھی شریک تھے۔

گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے مقبوضہ کشمیر، افغانستان اور قومی سلامتی کی صورتحال پر اراکین اسمبلی کو بریفنگ دی تھی۔ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔ اعلامیے کے مطابق ارکان کی سفارشات کو سکیورٹی پالیسی کا اہم حصہ گردانا جائے گا۔ پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس سے قبل سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے، قومی سلامتی کے اس غیر معمولی اجلاس سے قبل تمام شرکا سے موبائل فون لے لیے گئے تھے۔ پارلیمانی کمیٹی قومی سلامتی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ سیاسی و پارلیمانی قیادت نے افغانستان میں امن ، ترقی ، خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے