آزاد کشمیر انتخابات، مریم نواز کے ساتھ شہباز شریف کا بھی انتخابی مہم میں اترنے کا فیصلہ

مظفر آباد : آزاد کشمیر انتخابات میں مریم نواز کے ساتھ شہباز شریف نے بھی انتخابی مہم میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز 8 جولائی سے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کا آغاز کر رہی ہیں۔ جس کے بعد پارٹی کے صدر شہباز شریف نے بھی کشمیر کی انتخابی مہم میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اب مریم نواز کے ساتھ پارٹی صدر شہباز شریف بھی آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف کشمیر کے مختلف حلقہ جات میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کے دورہ کشمیر کے حوالے سے شیڈول کی تیاری شروع کر دی۔
آئندہ دو سے تین روز میں شہباز شریف کے دورہ کشمیر کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔

قبل ازیں آزاد کشمیر الیکشن کی مہم کے لیے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکے جلسوں کا شیڈول طے کیا گیا تھا ۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز 8 سے 19 جولائی تک آزاد کشمیر کا دورہ کریں گی۔ آزاد کشمیر کے دورے کے دوران مریم نواز 8 جولائی کومظفرآباد ،9 اور 10 جولائی کو نیلم ، 11 جولائی کوہٹیاں، 13جولائی کوکوٹلی میں جلسوں سے خطاب کریں گی جبکہ 14 جولائی کوہجیرہ اور راولاکوٹ میں عوامی اجتماعات سےخطاب کریں گی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے